Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر پارٹی کی تین روزہ سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کردی ہیں۔ سعید غنی

سعید غنی نے جمعرات کےبروز کلفٹن میں واقع اسماعیلی جماعت خانہ پہنچ کر وہاں ان کے مکھی امین، سمیر لاکھانی، سلیم خواجہ سمیت دیگر سے ملاقات کی

0

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر پارٹی کی تین روزہ سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کردی ہیں۔ سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے جمعرات کےبروز کلفٹن میں واقع اسماعیلی جماعت خانہ پہنچ کر وہاں ان کے مکھی امین، سمیر لاکھانی، سلیم خواجہ سمیت دیگر سے ملاقات کی اور اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔

اس موقع پر وزیر اعلٰی سندھ کے مشیر برائے کچی آبادی سید نجمی عالم اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اسٹوڈنٹ افئیر منصور شاہانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے وہاں موجود تعزیتی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی لکھے۔ اس موقع پر انہوں نے پرنس کریم آغا خان کی انسانیت کی فلاح و بہبود بالخصوص تعلیم و صحت کے شعبہ میں سندھ سمیت ملک بھر میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر پارٹی کی تین روزہ سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کردی ہیں اور انہوں نے بھی پرنس کریم آغا خان کی 68 سالہ روحانی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کی ہیں۔

Comments
Loading...