بھارت نے انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام عالم اسکا نوٹس لے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
پاکستان کی آزادی اس وقت مکمل ہوگی جب جموں و کشمیر میں رہنے والے آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
بھارت نے انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام عالم اسکا نوٹس لے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں یوم کشمیر کہ مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کی فکر سب سے زیادہ ایم کیو ایم پاکستان کو ہے اور ہم سب سے زیادہ فکر مند ہیں، پاکستان کی آزادی بھی اس وقت مکمل ہوگی جب جموں و کشمیر میں رہنے والے آزادی کا سورج دیکھیں گے، آج سلامتی کونسل کی قرارداد کو 76 سال ہوچکے ہیں جو اب ابھی عملدرآمد کی منتظر ہے۔
ایم کیو ایم کشمیر کے تنازعے کو حل کرنے کی خواہشمند ہے، کشمیر کے لوگوں کو سر اٹھا کر چلنے کا موقع ملنا چاہئے انہیں اپنی سیاست کے فیصلے کا پورا اختیار ہونا چاہئے، بھارت نے انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہم سب کو مسئلہ کشمیر کو حل کیلئے اپنا حصہ ڈالنا ہے، وہاں ہر روز خون کی ہولیاں کھیلی جاتی ہیں، ضرورت اس بات کی ہے ہمیں اپنی معاشی خودمختاری کو بھی یقینی بنانا ہے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کے اراکین انیس قائمخانی، و دیگر سمیت مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔