Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستان کو سفارتی محاذ پر جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملے۔ خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم کشمیریوں سے متعلق اقوام عالم کی قراداوں کی حمایت کرتی ہے ۔خالد مقبول صدیقی

0

پاکستان کو سفارتی محاذ پر جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملے۔ خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں یوم کشمیر کہ مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین مین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم تاریخی طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے تسلسل کے ساتھ جڑی ہے۔ ہمارا بیانیہ کشمیری کی آزادی بھی ہے جو کہ اہم جز ہے کیونکہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا پاکستان کی آزادی مکمل نہیں ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ عالمی دنیا کے کشمیر سے متعلق فیصلے تعطل کا شکار ہیں جن پر عملدرآمد نہیں ہوا اور پاکستان کے سفارت خانوں قونصل خانوں کی ذمہ داری تھی کہ کشمیر کے مؤقف کو عالمی دنیا میں دلیل کے ساتھ پیش کریں، یہ کہ کشمیر کی آزادی پر قبضہ کیا گیا ہے۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ کشمیر کا حصہ جو ہندوستان کے پاس ہے اس نے آج تک کشمیریوں کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا، آج کا ہندوستان سرکلر ہندوستان نہیں ہے، پاکستان کی عوام نے 77 سال سے کسی مذہبی نظریے کو نہیں چنا اور پاکستانی عوام نے کبھی کسی انتہا پسند کو ووٹ نہیں دیا جبکہ ہندوستان میں دنیا کی مذہبی منافرت سے جڑا ایک نظام چل رہا ہے۔

چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ایک سفارتی جدوجہد کا آغاز کرے اور کشمیر کا مقدمہ موثر طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ عالمی دنیا میں پیش کرنا ضروری ہے، ایم کیو ایم کشمیریوں کی آواز سے آواز ملا کر ان کا نعرہ بلند کرتی رہی ہے ہم کشمیریوں سے متعلق اقوام عالم کی قراداوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

Comments
Loading...