Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ مرتضیٰ وہاب

پانی صرف شہریوں کا حق ہے، کسی کو چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مرتضیٰ وہاب

0

پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ مرتضیٰ وہاب

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کا شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ۔ میئر کراچی نے اسلام گنج کالونی نزد لسبیلا برج، لیاری ندی، مسرت سینیما ناظم آباد، سیف اللہ بنگش اڈہ اور سلیکا مشین فیکٹری کے سامنے واقع آئیس فیکٹری ناظم آباد کا دورہ کیا۔ میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن افسران کے ہمراہ پانی کی فراہمی اور چوری سے متعلق صورتِ حال کا مکمل جائزہ لیا۔

دورے کا مقصد شہر میں پانی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر اور تیز کرنا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی چوری کی مکمل صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔ پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انتظامی طور پر پانی چوری میں ملوث افسران کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ پانی صرف شہریوں کا حق ہے، کسی کو چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام کے حصے کا پانی کسی بھی صورت ضائع یا چوری نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پانی کی منصفانہ اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں، میئر کراچی کی سخت ہدایت۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا پانی چوری کے خلاف سخت ایکشن۔ میئر کراچی کی ہدایت پر سی ای او واٹر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پانی چوری میں ملوث دو افسران کو معطل کردیا۔ ایگزیکٹو انجینئر ایف ٹی ایم ایس ایم احسن اور ایگزیکٹو انجینئر سی ٹی ایم احسان اللہ شیخ کو معطل کردیا گیا۔ واٹر کارپوریشن کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے دونوں افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانی چوری میں ملوث کسی بھی افسر یا اہلکار کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔ شہریوں کو پانی کی منصفانہ اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

Comments
Loading...