Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اے سی نارتھ ناظم آباد کی جانب سے رات گئے آپریشن کے دوران چار ریسٹورنٹس/ہوٹل سیل کر دیے گئے۔

0

کراچی : نارتھ ناظم آباد میں اے سی نارتھ ناظم آباد حمیر احمد کی طرف سے مختلف مقام پر کاروائی عمل میں لائی گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لئے گئے۔

اے سی نارتھ ناظم آباد کی جانب سے بلاک ایل، ایچ اور شیر شاہ سوری روڈ میں رات گئے آپریشن کے دوران چار ریسٹورنٹس/ہوٹلز کو باہر بیٹھنے پر سیل کر دیا گیا۔ ان ہوٹل اور ریسٹرونٹس کو پہلے بھی وارنگ دی گئی تھی۔

اے سی نارتھ ناظم آباد کے کاموں سے نارتھ ناظم آباد کی عوام بہت زیادہ خوش نظر آرہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان ہوٹل اور ریٹورنٹس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اے سی نارتھ ناظم آباد بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ جب تک ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی یہ لوگ نہیں باز آئیں گے۔

Comments
Loading...