Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

لیاری گینگ وار کے بدنام ملزم کو دورانِ واردات ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

0

کراچی : ڈسٹرکٹ سٹی، لیاری گینگ وار کے بدنام ملزم رحمان ڈکیت کے بھتیجے کو دورانِ واردات ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بمعہ راؤنڈز اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

ملزمان کو تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے دورانِ واردات گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حارث اور راشد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزم حارث، لیاری گینگ وار کے بدنام ملزم رحمان ڈکیت کا بھتیجا ہے۔

ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ برآمد ہونے والی چھینی گئی موٹر سائیکل نمبر کے بی ٹی-0057 کا مقدمہ تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے۔ ملزم حارث اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزم راشد علی اس سے قبل منشیات فروشی اور گٹکا/ماوا کے مقدمات میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Comments
Loading...