Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تیموریہ کی حدود میں گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں تین (03) ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔

0

تیموریہ کی حدود میں گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ۔

کراچی : تیموریہ کی حدود میں گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں تین (03) ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔

تھانہ تیموریہ کی حدود میں واقع مکان نمبر 609، سیکٹر 15-اے/1، بفر زون میں اسٹریٹ کرائم کی ایک سنگین واردات کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

چار (04) نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ علاقہ پولیس کو بروقت اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس پارٹی کے موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی مؤثر جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین (03) ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک ڈاکو قیوم ولد محبوب زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ڈاکو کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

موقعِ واردات سے اسلحہ اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

Comments
Loading...