Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس نے بدنامِ زمانہ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

0

پولیس نے بدنامِ زمانہ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی : ڈسٹرکٹ ایسٹ، تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے بدنامِ زمانہ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کومبنگ / سرچ آپریشن کے دوران کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم محمد اقبال ولد عبدالغنی کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے تین کلو سے زائد (3110 گرام) اعلیٰ کوالٹی کی چرس، ایک ڈیجیٹل کانٹا، موبائل فون، پیکنگ کا سامان اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی مقدمہ الزام نمبر 129/2024 بجرم دفعہ 462جے الیکٹریسٹی ایکٹ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

Comments
Loading...