کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے وفد کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات
کے یو جے کے وفد نے صدر حسن عباس اور جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار کی قیادت میں سندھ سیکریٹریٹ میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی
کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے وفد کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات
کراچی : کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے وفد کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات۔ کے یو جے کے وفد نے صدر حسن عباس اور جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار کی قیادت میں سندھ سیکریٹریٹ میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کے یو جے کے نمائندوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور نومنتخب باڈی کو کامیابی پر مبارکباد۔
کے یو جے کے وفد نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے ایکٹ (پی ای سی اے) کے بارے میں تحفظات کا اظہار۔ کے یو جے کی جانب سے صحافیوں کی حمایت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی کردار کی تعریف۔
کے یو جے رہنما نے کہا کہ پی پی پی پیکا کے حوالے سے صحافی کے تحفظات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت صحافیوں کی قربانیوں اور خدمات کو تسلیم کرتی ہے۔ مشکل وقت ہو یا سازگار وقت میں پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پریس کی آزادی ضروری ہے، لیکن صحافت میں احتساب کے ساتھ ساتھ ذمہ داری بھی ہونی چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ صحافیوں کے مسائل کے حل اور آزاد میڈیا کے لیے کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ میں ذاتی طور پر صحافی برادری کے تحفظات کے کے حوالے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کروں گا۔
صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی وفد کو یقین دہانی۔ ملاقات کے موقع پر سیکرٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سلیم خان بھی موجود تھے۔