Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس کی رات گئے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی۔

سائیٹ ایریا میں متحرک تین رکنی ڈکیت / کیش آسنیچنگ گروہ بے نقاب۔

0

پولیس کی رات گئے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی۔

کراچی : ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس کی رات گئے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی۔ سائیٹ ایریا میں متحرک تین رکنی ڈکیت / کیش آسنیچنگ گروہ بے نقاب۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ملزمان کی شناخت اصغر، آفتاب اور مناف عرف کالو شاہ کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان سائیٹ ایریا میں باقاعدہ ریکی کرکے ٹارگٹڈ لوگوں کو لوٹتے ہیں۔ ملزمان گزشتہ روز بھی کیش آسنیچنگ کی واردات کے لئے ریکی کر رہے تھے۔

جبکہ ملزمان نے گزشتہ ہفتے مورخہ 18 جنوری 2025 کو بھی سائیٹ ایریا ہنڈا کٹ کے پاس واردات کرتے ہوئے سوزوکی سوار سے ساڑھے 8 لاکھ روپے چھینے تھے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں سوزوکی میں زبردستی سوار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، کچھ فاصلہ آگے جا کر سوزوکی کے سیف باکس سے کیش نکالا اور فرار ہوئے۔ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ کلاکوٹ کے مقدمہ 247/24 بجرم دفعہ 381اے کی مال مسروقہ ہے۔ ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپکٹر محمد سجاد خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزمان پیشہ ور عادی ڈکیت ہیں جو کہ اس سے قبل بھی درج ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سائیٹ بی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments
Loading...