اندرون سندھ میں تعلیمی ادارے بدحالی کا شکار ہیں تعلیمی نظام مکمل درہم برہم ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر پرائم منسٹر یوتھ اسکل پروگرام کے چیئرمین رانامشہود کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد کا دورہ، چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و دیگر سے ملاقات
اندرون سندھ میں تعلیمی ادارے بدحالی کا شکار ہیں تعلیمی نظام مکمل درہم برہم ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر پرائم منسٹر یوتھ اسکل پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے وفدکی آمد، چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و دیگر سے ملاقات کی۔وفد میں رکن قومی اسمبلی کھیل داس ہوستانی، کوآرڈینیٹر فہد شفیق،صدر سوشل میڈیا سندھ خرم عباس بھٹی و دیگر شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء سید شکیل احمد، ارشاد ظفیر، ارشد حسن، قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی،رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری موجود تھے۔
ملاقات میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ پروگرام ہم اور آپ مشترکہ کوشش سے چلائیں گے کراچی میں 8 یونیورسٹی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں ایم کیو ایم پاکستان یوتھ کیلئے پروگرامز کو خوش آئند قرار دیتی ہے اور انکی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اندرون سندھ میں تعلیمی ادارے بدحالی کا شکار ہیں تعلیمی نظام مکمل درہم برہم ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پہ تنقید ایک طرف ہے لیکن مڈل کلاس کی نمائندہ جماعت ہے ہم سمجھتے ہے پاکستان اس وقت ایسے دوراہے پہ کھڑا ہے جو ملک کو5thجنریشن وار کی جانب لیجا رہا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 15سالوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو 2200 ہزار ارب وائٹ منی کی صورت میں ملے لیکن اس رقم کا استعمال کہیں نظر نہیں آتا کراچی کی عوام کو اس کا حق ملنا چاہیے۔