Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں ڈکیتی ایم پی اے جمال احمد کا فوری ایکشن، شاہراہ نورجہاں پولیس سے کاروائی کی اپیل

0

شادمان ٹاون میں ڈکیتی ایم پی اے جمال احمد کا فوری ایکشن، شاہراہ نورجہاں پولیس سے کاروائی کی اپیل

شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں آئے دن کوئی نا کوئی واردات ہوتی رہتی ہے۔ کبھی کار سے بیٹری چوری ہوجاتی ہے۔ کبھی موٹر سائیکل سوار سڑک پر پیدل چلتی خواتین سے پرش چھین کے بھاگ جاتا ہے اور کبھی کوئی چور مسجد سے نل چوری کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن عجیب سی ایک واردات سامنے آئے جس کی وجہ سے علاقہ میں عجیب سا خوف پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون کے ایک گھرمیں 3 خواتین آئی اور انہوں نے گھر میں موجود خواتین کو ہیپناٹائیز کردیا اور اس کے بعد بڑے آرام سے انہوں نے گھر سے سونا، نقدی اور پرائز بوڈ نکلوائے اور ایک جائے نماز میں لپیٹ لیا اور پھر گھر میں موجود لڑکی کو کہا کہ اس کو اپنے پاس رکھ لیں اور عصر کے بعد کھولیں۔ اس کے بعد انہوں نے گھر کے حوالے سے کچھ باتیں بھی بتائی اور پھر گھر میں موجود لڑکی نے ان خواتین کو گلی کے کونے تک چھوڑا اور جب واپس گھر آکر وہ جائے نماز چیک کی تو اس میں کچھ بھی نہیں تھا۔

یہ واقع جب ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے جمال احمد کے سامنے آیا تو وہ رات گئے ان گھر والوں سے ملنے پہنچ گئے اور انہوں نے شاہراہ نورجہاں پولیس کو بھی وہاں طلب کرلیا۔ تمام تفصیل سے پولیس کو آگاہ کیا اور پولیس سے درخواست کی ان خواتین کے خلاف جلد از جلد کاروائی کریں اور انکو گرفتار کریں۔ پولیس نے بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی کے وہ اس پر فوری ایکشن لیں گے۔

علاقہ مکین اس واقع کے بعد سے کافی پریشان ہیں۔

Comments
Loading...