Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ملکی سلامتی کیلئے اشرافیہ سے قربانی لینا ہوگی۔ آفاق احمد

آئی ایم ایف سے رشتہ جوڑ کردنیا میں کسی ملک نے ترقی نہیں کی۔ آفاق احمد

0

ملکی سلامتی کیلئے اشرافیہ سے قربانی لینا ہوگی۔ آفاق احمد

کراچی : چئیرمین مہاجر قومی مومنٹ پاکستان آفاق احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر عمل ہوا تو مہنگائی کا طوفان آئیگا اور عوام سے جینے کا حق چھین لے گا، یہ بات چیئرمین آفاق احمد نے اسٹاف کی سطح پر آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پاجانے پر شدید ردِعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بتدریج ایسی شرائط مسلط کررہا ہے جس سے براہ راست عوام متاثر ہو اور پاکستانی عوام میں اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے حوالے سے عدم تحفظ کا احساس بڑھے اورمایوسی پھیلے جو ملکی سلامتی و استحکام کے منافی ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے محافظ پاکستان کی افواج سے زیادہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام ہیں جو اپنے حلق کا نوالہ قربان کرکے اپنی ایٹمی صلاحیت کے دفاع کی قیمت ادا کررہے ہیں،آئی ایم ایف اپنے اقدامات سے اس عوام میں مایوسی اور بددلی پھیلارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے رشتہ جوڑ کر دنیامیں کسی ملک نے ترقی نہیں کی اسکے باوجود آئی ایم ایف کے معاہدوں کو حکمرانوں کی جانب سے کامیابی قرار دینا اور شرمندگی کے بجائے شادیانے بجانا شرمناک عمل ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بتائے راستے ایٹمی صلاحیت کی دستبرداری پر ختم ہونگے، ہمیں آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرنے اور ملکی سلامتی کیلئے ملکی اشرافیہ سے قربانی لینا ہونگی اور ایسے جرات مندانہ فیصلے فارم 47والے لوگ نہیں فارم 45والے لوگ کرینگے۔

Comments
Loading...