Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

منارا چوپڑا آخر کون ہیں؟ جو بگ بوس میں اتنی مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔ آخر کیوں؟؟؟

منارا چوپڑا اداکارہ پرینکا چوپڑا اور پرینیتی چوپڑا کی پھوپھی زاد بہن ہیں۔

0

منارا چوپڑا آخر کون ہیں؟ جو بگ بوس میں اتنی مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔ آخر کیوں؟؟؟

تفصیلات کے مطابق بگ بوس سیزن 17 جاری ہے اور اس کو اب تک 8 ہفتے ہوچکے ہیں۔ سیزن 17 میں منارا چوپڑا نے بھی حصہ لیا ہے اور بگ بوس، کرن جوہر اور سلمان خان کے ساتھ ساتھ ان کے بھائیوں کی منارا کے حق میں باتیں کرنا سب کو نظر آرہا ہے۔

منارا چوپڑا ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ جو بنیادی طور پر تیلگو، تامل، ہندی اور کنڑ فلموں میں کام کرتی ہیں۔ وہ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور پرینیتی چوپڑا کی پھوپھی زاد بہن ہیں۔ انہوں نے فلم زید سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ وہ 25 مئی 1991، امبالا کینٹ، انڈیا میں پیدا ہوئی۔

بالی ووڈ میں مشہوری ناملنے کی وجہ سے چوپڑا خاندان نے ان کو بگ بوس سیزن 17 میں بھیجا تاکہ وہاں سے ان کو شہرت مل سکے اور آگے چل کر وہ بالی ووڈ میں اپنا ایک مقام بناسکیں۔

فل حال بگ بوس سیزن 17 میں اسٹینڈ اپ کامیڈین بھی موجود ہیں جو ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ منارا چوپڑا کو سب سے زیادہ دیکھایا جارہا ہے اور ان کی شہرت کو بڑھانے کی پوری کوشش بھی کی جارہی ہے۔ کچھ لوگوں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ وہ سیزن 17 کو جیت بھی لیں گی۔

منارا سوشل میڈیا پر بھی کافی نظر آتی ہیں جہاں وہ اپنے چاہنے والوں کے لئے تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کرتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 2 ملین سے زیادہ فالوور موجود ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام سے کچھ پوسٹ مندرجہ ذیل ہیں۔

Comments
Loading...