انتخابات سے قبل بنائے نتائج قبول نہیں ہونگے۔ آفاق احمد
سرکاری بیساکھیوں پر چلنے والوں کو عوام مسترد کرچکے۔ آفاق احمد
انتخابات سے قبل بنائے نتائج قبول نہیں ہونگے۔ آفاق احمد
کراچی : سندھ کی شہری علاقوں کے عوام نے مہاجر قومی موومنٹ سے بہت زیادہ امیدیں وابسطہ کررکھی ہیں ہم اپنی عوام کو مایوس کرینگے اور نہ ہی کسی کو انکے جزبات اور مستقبل سے کھلواڑ کرنے دینگے،یہ بات آفاق احمد نے مرکزی الیکشن سیل اور اسکی ذیلی کمیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے انتخابات کی بھر پوری تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری بیساکھیوں پر چلنے والوں کو عوام مسترد کرچکے جس کا ثبوت عوامی رابطہ مہم کے نام پر سرکاری سرپرستی میں ہونے والے جلسوں کی بری طرح ناکامی ہے،عوام کی جانب سے بری طرح مسترد کئے جانے کے باوجود ان عناصر کی فرمائش پر ہونے والے تبادلے اور تعیناتیاں اور مخالفین کو ڈرانے دھمکانے کا عمل پری پول رگنگ کی بدترین مثال ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر کسی بھی فرد یا پارٹی کو ریاست مخالف قرار دینے کی روایت کو ملکی مفاد میں ہمیشہ کیلئے دفن کردینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و استحکام کیلئے صرف انتخابات ضروری نہیں انتخابات کا آزاد،شفاف اور منصفانہ ہونا بہت ضروری ہے جسے الیکشن کمیشن یقینی بنائے۔