Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

رشمیکا منڈانا اور کترینہ کیف کے بعد کاجول کی فیک ویڈیو نے نیا طوفان کھڑا کر دیا

بالی ووڈ میں ایک کے بعد ایک اداکارہ کی فیک ویڈیوز سامنے آنا شروع ہوگئیں

0

رشمیکا منڈانا اور کترینہ کیف کے بعد کاجول کی فیک ویڈیو نے نیا طوفان کھڑا کر دیا

بھارت : بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا منڈانا کی ایک فیک ویڈیو نے پہلے ہی تہلکا مچارکھا تھا۔ لیکن اس کے بعد کترینہ کیف اور کاجول کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ جس کے بعد سے اداکارہ کافی پریشان نظر آتی ہیں۔

رشمیکا منڈنا ایک بھارتی اداکارہ ہیں جو تیلگو، کنڑ، تامل اور ہندی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ وہ چار ایس آئی آئی ایم اے ایوارڈز اور ایک فلم فیئر ایوارڈ ساؤتھ کی وصول کنندہ ہیں۔

اداکارہ کی ایسی ویڈیو سامنے آنا واقع میں کافی خطرناک ہے۔ اس سے ان کے کیرئر پر بھی فرق پڑسکتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا اکاونٹ پر گردش کرنا شروع ہوجاتی ہے اور لوگ ان ویڈیوز کو سچ سمجھ کر ان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

فل حال کاجول کا کوئی ایسا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ جس میں انہوں نے اس ویڈیو کے حوالے سے کوئی بھی بات کی ہو۔

Comments
Loading...