Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شہر میں تواتر سے ہونے والی بربریت کی مزمت کے لئے اب ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں روزانہ کی بنیاد پر کئی شہری لوٹ مار کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی میں جس طرح منظم انداز میں جرائم ہو رہے ہیں وہ پوری دنیا میں کہیں بھی نہیں ہوتے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

0

وزیر اعظم کو کراچی میں اپنا کیمپ لگانا ہوگا یہاں بیٹھ کر جرائم کی روک تھام کیلئے حکمتِ عملی اور ترقیاتی منصوبوں کو پورا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی گزشتہ روز کورنگی میں رہزنوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان صہیب کی رہائش گاہ آمد، ڈاکٹر فاروق ستار نے مقتول صہیب کے والد اور ورثاء سے اظہار تعزیت کی، بعد ازاں ڈاکٹر فاروق ستار نے ذرائع ابلاغ نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں میں جرائم ہوتے ہیں لیکن کراچی میں جس طرح منظم انداز میں جرائم ہو رہے ہیں وہ پوری دنیا میں کہیں بھی نہیں ہوتے کیا کراچی سندھ کا اور پاکستان کا حصہ نہیں؟؟ کیا ہم پاکستانی نہیں ؟؟

ہم اپنے حقوق کے لیئے جنگ کریں گے ایم کیو ایم ہر جگہ ہم امن کی بات کرتی ہے لیکن ہم متنبہ کرتے ہیں اگر کراچی کو حق نہیں ملا تو پھر رینجرز اور پولیس کا فائدہ نہیں ہوگا یہ میرا مشورہ اسلام آباد لاڑکانہ اور نواب شاہ والے سن لیں، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صہیب نامی نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا مقتول دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا بوڑھے والدین کا سہارا تھا، شہر میں تواتر سے ہونے والی بربریت کی مزمت کے لئے اب ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں روزانہ کی بنیاد پر کئی شہری لوٹ مار کا نشانہ بن رہے ہیں ہم بار بار یہ آواز اٹھاتے ہیں لیکن کوئی فائدہ ہوتا نظر نہیں آرہا جرائم کی وارداتوں میں کچھ کمی ہوئی تو نیا جرم سر اٹھانے لگا رواں سال ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو ڈمپر مافیا نے کچل ڈالا غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز کو ہیوی گاڑیاں پکڑا دی گئیں جو شہریوں کی جانیں لیتے پھر رہے ہیں۔

یہاں صوبائی حکومت ذمہ دار ہے نقاب پوش ڈاکوؤں نے شہر کا ستیاناس کر دیا ہے ماں باپ نوجوان نسل کی لاشیں اُٹھائے پھر رہے ہیں، اس شہر میں ملک کے بیشتر علاقوں اور اندورن سندھ سے گروہ آرہے ہیں یہ گروہ شہر میں لوٹ مار کر رہے ہیں شہریوں کی جانیں لے رہے ہیں شہر کراچی میں مقامی پولیس نہیں ہے جب تک مقامی پولیس نہیں ہوگی تب تک جرائم کا گراف نیچے نہیں آسکتا، اپنی گُفتگو میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم کہاں جائیں؟؟ مقامی پولیس اسٹیشن نہیں، ڈپٹی کمشنر آفسز ہمارے نہیں شہر میں مقامی لوگ لوٹ مار نہیں کر رہے میں یہ ساری باتیں بہت سنبھل کے کہہ رہا ہوں مراد علی شاہ کو یہ باتیں سمجھ جانی چاہئیں روزانہ جرائم پیشہ لوگ اس شہر کے دسترخوانوں سے کھانا کھاتے ہیں اُس کے بعد جرائم کرتے ہیں راہ چلتی ماں بہنوں کو ڈکیتی کی وارداتوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،

اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ایل این کراچی کی بہتری کے لیے کام کرے وزیر اعظم کو کراچی میں اپنا کیمپ لگانا ہوگا وزیر اعظم کو کراچی میں بیٹھ کر جرائم کی روک تھام کیلئے حکمتِ عملی اور ترقیاتی منصوبوں کو پورا کرنا ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار نے اعلان کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنے آئندہ کا لائحہ عمل عید کے بعد جاری کرے گی مزید اُنہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری اور قرار واقع سزا دی جائے۔

Comments
Loading...