Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کلین کراچی آپریشن ،مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف مزید زور کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔

عمار خان کی نگرانی میں گرینڈ آپریشن کر کے عوامی مقامات کو خالی کروانے کے ساتھ سامان بھی ضبط کیا گیا۔

0

کلین کراچی آپریشن ،مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف مزید زور کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔

کراچی : شہر بھر میں بہت سے ایسے مقام موجود ہیں جہاں لوگوں نے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔ پھر چاہے وہ دوکاندار ہو یا ہوٹل والا۔ اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے مئیر کراچی مرتضی وہاب نے کلین کراچی آپریشن کا آغاز کیا جو کہ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ حالہ کہ اس میں کافی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے لیکن آپریشن جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مزاحمت کے باوجود کاروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری۔ کلین کراچی آپریشن میں مشکلات ضرور ہیں مگر یہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف مزید زور کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ ناگن سے پاور ہاؤس چوروانگی نارتھ ناظم آباد میں سینئر ڈائریکٹر عمار خان کی نگرانی میں گرینڈ آپریشن کر کے عوامی مقامات کو خالی کروانے کے ساتھ سامان بھی ضبط کیا گیا۔

Comments
Loading...