Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون رضا آرکیڈ کے گیٹ پر خاتون کو گولی ماردی گئی، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں قیصر امتیاز اطلاع ملتے ہی موقع پر موجود۔

0

کراچی : شادمان ٹاون میں ایک واقعہ پیش آیا۔ شادمان ٹاون میں موجود فلیٹ کے دروازے پر خاتون کو گولی ماردی گئی۔ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ علاقہ میں موجود لوگوں کا کہنا ہے گولی مارنے والا شوہر ہے۔

علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ خاتون کی دوسری شادی تھی اور وہ شوہر کے ساتھ رہتی تھی۔ ان کی بچیاں اس فلیٹ میں رہتی تھی اور وہ اپنی بچیوں سے ملنے آئیں تھی۔ پیچھے سے شوہر بھی آگیا اور اس نے فلیٹ کے دروازے پر ہی گولیاں چلائیں۔ جو خاتون کو لگیں۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی شاہراہ نورجہاں ایس ایچ او قیصر امتیاز موقع پر پہنچ گئے۔ فورنسک کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ‏پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم تبسم احمد شیخ محکمہ پولیس میں انسپکٹر ہے اور ایس آئی یو میں تعینات ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments
Loading...