Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان منتقل کرنے والا ملزم گرفتار

0

کراچی: کیماڑی موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم مختیار علی کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ۔

ملزم سے صدر کے علاقے سے چوری شدہ نئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ نئی موٹر سائیکل 30 ہزار اور پرانی 10 ہزار روپے میں فروخت کی جاتی تھی۔

ملزم صنعتی علاقوں اور شاپنگ مالز کی پارکنگ سے موٹر سائیکلیں چوری کرتا تھا۔ اس کے خلاف موٹر سائیکل چوری اور غیر قانونی اسلحے کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments
Loading...