Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تھانہ درخشاں پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل و موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

0

کراچی: تھانہ درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک عادی اسٹریٹ کرمنل و موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد آصف ولد نظام الدین کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور ایک پستول 30 بور بمعہ 3 راؤنڈز برآمد کیے۔ برآمد موٹر سائیکل نمبر کے جے جی-3257 (میکر یونائیٹڈ) تھانہ زمان ٹاؤن کورنگی میں درج مقدمہ ایف آئی آر نمبر 35/2026 بجرم 381-اے پی پی سی کی مسروقہ جائیداد ہے۔

ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی تھانہ گزری پولیس کے ہاتھوں پولیس مقابلے کے دوران گرفتار ہو چکا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

Comments
Loading...