Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے بائیک لفٹرز کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا

0

کراچی: تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے بائیک لفٹرز کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر ملزم محمد مبین ولد جمال کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضے سے ایک عدد 70 سی سی موٹر سائیکل (میکر: یونیک) برآمد ہوئی جو تھانہ سر سید کی حدود سے سرقہ شدہ تھی۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش اور سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔

Comments
Loading...