Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی شاندار کارکردگی پر پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی۔

0

کراچی : ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی شاندار کارکردگی پر پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی۔ ایس ایس پی نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی سعود احمد اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔

نیوکراچی پولیس نے گزشتہ ماہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف آپریشن کیا، جس میں مقابلے کے بعد 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

ایس ایس پی نے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تاکید کی۔

Comments
Loading...