انڈا موڑ خضرا مسجد کے پاس گٹر کا پانی جمع ،مئیر کراچی سے فوری ایکشن کی درخواست ۔ ۔ ۔
کراچی : شادمان ٹاون میں موجود خضرا مسجد کے سامنے گٹر کا گندا پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین اور نماز پڑھنے آنے والوں کو کافی زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکین اس پانی کی وجہ سے کافی زیادہ پریشان نظر آتے ہیں۔
مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب صاحب سے درخواست ہے کہ وہ سیوریج کارپوریشن کو پابند کریں اور اس مسلہ کا مستقل حل کراوائیں۔ وہاں موجود دوکاندار بھی اس کی وجہ سے پریشان ہیں۔
اس گندے پانی کی وجہ سے علاقہ میں بہت زیادہ بدبو پیدا ہورہی ہے۔ اس گندے پانی کی وجہ سے مچھر بھی بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔ فلیٹ میں رہنے والے اگر اپنی کھڑکی کھول لیں تو گھر میں بدبو بھر جاتی ہے۔
امید کی جارہی ہے کہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اس کا فوری ایکشن لیں گے اور اس مسلہ کو اپنی نگرانی میں حل کرائیں گے۔