یوسی چیئرمین محمد عامر اورکونسلر حافظ شیراز احمد نے شیرٹن اپارٹمنٹ میں سیوریج اور نالوں کا دورہ
سیکٹر کی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ حافظ شیراز احمد
یوسی چیئرمین محمد عامر اورکونسلر حافظ شیراز احمد نے شیرٹن اپارٹمنٹ میں سیوریج اور نالوں کا دورہ
کراچی : یونین کمیٹی نمبر04 مصطفی کالونی نیوکراچی ٹاؤن، بالخصوص شیرٹن اپارٹمنٹ میں بڑھتے ہوئے سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس علاقہ سے سیوریج کے حوالے سے یوسی کو کافی شکایت موصول ہورہی تھیں۔ یوسی چیئرمین محمد عامر اور کونسلر حافظ شیراز احمد نے شیرٹن اپارٹمنٹ میں سیوریج اور نالوں کا دورہ کیا۔
کونسلر حافظ شیراز احمد کا کہنا ہے کہ سیکٹر کی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ سیوریج کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے بہت جلد منصوبہ بنائیں گے اور یہ منصوبہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔