یومِ سیاہ کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع شرقی کے زیرِ اہتمام پیپلز سیکریٹریٹ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں پارٹی رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
کراچی : 05 جولائی یومِ سیاہ کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع شرقی کے زیرِ اہتمام پیپلز سیکریٹریٹ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر برائے محنت و سماجی تحفظ سعید غنی، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن رؤف احمد ناگوری، سیکریٹری اطلاعات شرمیلا فاروقی اور رکنِ قومی اسمبلی اسد عالم نیازی نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر سرور خان غازی، فرخ نیاز تنولی، حبیب الدین جنیدی، آصف خان، نوید بھٹی، فرحان غنی، سردار نزاکت، لالہ عبدالرحیم، حاکم جسکانی، دلدار برفت، یاسمین بٹ، حسام شمسی، ارتضیٰ بلوچ، کاشف تھیم، سٹی ایریاز اور ذیلی ونگز کے عہدیداران، ممبران سندھ کونسل اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 99 کے صدر سردار مستی خان، سینئر نائب صدر اقبال نومی پیرزادہ، جنرل سیکریٹری علی شیر گبول، سیکریٹری اطلاعات فراز احمد، نائب صدر نور آکا خیل سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 5 جولائی 1977ء پاکستان کی سیاسی اور جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب ایک منتخب عوامی حکومت کا تختہ الٹ کر ملک پر آمریت مسلط کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں جمہوری اداروں، آئین کی بالادستی اور عوام کے بنیادی حقوق کو شدید نقصان پہنچا۔
مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری نظریے کے مطابق آئین، جمہوریت اور عوامی حقِ حکمرانی کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔