Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نیو کراچی ٹاؤن کی عوام پریشان۔

عوامی شکایات کے ازالے کے لئے نیو کراچی ٹاؤن میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

0

منتخب نمائندے اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو سہولیات کی فراہمی اُن کی دہلیز پر پہنچانے کے کئے کوشاں ہیں۔ وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر

کراچی: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نیو کراچی ٹاؤن کی عوام پریشان۔عوامی شکایات کے ازالے کے لئے کراچی الیکٹرک کارپوریشن کی جانب سے نارتھ کراچی سیکٹر 11-اے دعا لان میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کی کھلی کچہری میں خصوصی شرکت۔کھلی کچہری میں نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف سیکٹر زسے عوام کی شرکت۔

منتخب یوسی چیئرمیز،وائس چیئرمیز،یوسی پینل کے اراکین،وارڈ کونسلر اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔معززین نیو کراچی ٹاؤن نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کو علاقے کے مسائل سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام سے اضافی ٹیکس وصول کرکے بنیادی سہولیات،بجلی،پانی اور گیس سے محروم کرنا سراسر نا انصافی ہے،جبکہ کے-الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے زندگی اجیرن ہوگئی ہے حالیہ گرمی میں بھی کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی۔

ہے جبکہ کراچی کی عوام سے بھر پور اضافی ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے نیو کراچی ٹاؤن زرینہ کالونی اور شاہ نواز بھٹوکالونی میں 16 سولہ گھنٹے لائٹ نہیں ہوتی جبکہ kکے-الیکٹرک کی جانب سے غیر قانونی طور پر لگائے گئے پتھاروں اور گنے کے جوس کی مشینوں کو کنڈا دیا گیا ہے یہ بجلی کس مد میں استعمال کررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

جبکہ نیو کراچی ٹاؤن کے بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ ٹینکر مافیا اور واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی اور کے الیکٹرک کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایات بہت زیادہ ہیں بجلی صارفین سے اضافی بلوں کی وصولی بھی کی جارہی ہے جس سے غریب عوام سخت اذیت میں مبتلا ہے۔

وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر نے کے الیکٹرک حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بعض علاقوں میں 16، 16 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

شعیب بن ظہیر نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ، عوامی نمائندوں کی مدد سے کے الیکٹرک کے واجبات کی ادائیگی میں معاونت کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے باوجود اگر عوام کو زائد بل اور طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے تو یہ ناانصافی ہے، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام اور علاقائی نمائندوں نے کے الیکٹرک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور زائد بلوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں اور علاقے میں جرائم کا سدباب ممکن ہو۔

Comments
Loading...