تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے والے آج دوربین سے بھی لوگوں کو نظر نہیں آرہے ہیں۔ احمد رضا
پاکستان پیپلز پارٹی شہر میں کسی بھی علاقہ کے عوام کی بلاتفریق خدمت جاری رکھے گی۔ احمد رضا
تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے والے آج دوربین سے بھی لوگوں کو نظر نہیں آرہے ہیں۔ احمد رضا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی ضلع کورنگی و چیئرمین یوسی 8 احمد رضا نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے والے آج دوربین سے بھی لوگوں کو نظر نہیں آرہے ہیں۔ انتخابات کے موقع پر عوام سے ووٹ لے کر کامیاب ہونے والوں نے عوامی کام کو نظرانداز کردیا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی شہر میں کسی بھی علاقہ کے عوام کی بلاتفریق خدمت جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کورنگی یوسی 9 میں پاک ٹاون سیکٹر 49 کے دورہ کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر احمد رضا نے پاک ٹائون میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ احمد رضا نے کہا ہے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی جانب سے کورنگی ٹاؤن میں بےشمار بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں۔ پاک ٹاون سے پیپلزپارٹی کا کوئی نمائندہ جیتا نہیں ہے، مگر ٹاون چئیرمین کورنگی کی بلاتفریق خدمت کا یہ ثبوت ہے کہ یہاں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں ۔احمد رضا نے کہا کہ جب سے پاک ٹاون آباد ہوا ہے، یہاں سیوریج سسٹم کا مسئلہ تھا، بارشوں میں نالے کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوجاتا تھا مگر اب پیپلزپارٹی اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کررہی ہے۔
یہاں کے لوگوں نے تبدیلی کے نام پر دھوکہ کھایا تھا مگر اب وہ آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ تبدیلی والے دوربین سے بھی نظر نہیں آتے اور پیپلزپارٹی کے نمائندے عوام میں موجود ہیں۔احمد رضا نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس کے پاس عوام کے مسائل کا حل موجود ہے، کیونکہ ہم تقریریں نہیں کام کرتے ہیں۔ احمد رضا