Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم چاہتی ہے پاکستان میں بسنے والے 98 فیصد عوام کو اس کے جائز حقوق انکی دہلیز پر حاصل ہوں۔ سید امین الحق

ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن کے مرکزی الیکشن آفس میں حق پرست نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی سید امین الحق سے پیپلزپارٹی پارٹی کے ذمہ داران کی ملاقات۔ شمولیت کا اعلان

0

ایم کیو ایم چاہتی ہے پاکستان میں بسنے والے 98 فیصد عوام کو اس کے جائز حقوق انکی دہلیز پر حاصل ہوں۔ سید امین الحق

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اورنگی ٹاؤن کے مرکزی الیکشن آفس میں رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی سید امین الحق اور سی او سی کے جوائنٹ انچارج و نگراں اورنگی ٹاؤن انچارج عبدالحق سے پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے ذمہ داران نے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر رضا خان، شاہد خان، ارسلان احمد اور ذوہیب کشمیری نے متعدد کارکنان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے فکر و فلسفہ سے متاثر ہو کر ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر سید امین الحق نے تمام کارکنان کو ایم کیو ایم شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ سید امین الحق نے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم غریب و متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بسنے والے 98 فیصد عوام کو اس کے جائز حقوق انکی دہلیز پر حاصل ہوں اسی لیے ہم نے جو منشور پیش کیا ہے اس میں واضح ہے کہ اختیارات کو اعلی ایوانوں سے نکال کر گلی کے کونسلر کو ڈائریکٹ منتقل کئے جائیں اسی صورت پاکستان ترقی کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ تمام لوگوں کو ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارک ہو اب آپ لوگوں کا فرض ہے کہ تنظیم کے پیغام کو عام عوام تک پہنچائیں اور مل جل کر تنظیم اور پاکستان کیلئے کام کریں۔

Comments
Loading...