Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ

ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل 70 برامد ہوئی

0

شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ

کراچی : شاہراہِ نور جہاں کی حدود بلاک پی میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ۔ پولیس مقابلہ بلاک پی نارتھ ناظم آباد مین روڈ عبداللہ کالج حدود تھانہ شاہراہ نور جہاں میں ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کریمنلز زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بھی بلا ضرب گرفتار۔

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت خالد عرف شینا ولد محمد رفیق کے نام سے ہوئی بلاضرب گرفتار ساتھی ملزم کی شناخت خانزادہ ولد حسن کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل 70 برامد ہوئی۔

زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

Comments
Loading...