Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی سربراہی میں کرائم اینڈ سیکیورٹی اجلاس کا انعقاد۔

0

کراچی : ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی سربراہی میں کرائم اینڈ سیکیورٹی اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں ایسٹ زون کے ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز انویسٹیگیشن نے شرکت کی۔

ضلعی ایس ایس پیز کی جانب سے تمام تھانہ جات میں جرائم کی صورتحال، پولیس اقدامات اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

اشتہاری و مفرور ملزمان و غیر قانونی افغان نیشنل کی گرفتاری، اسٹریٹ کرائم، قتل، ڈکیتی و رابری، منشیات، گاڑیوں کی چوری و چھیننا اور دیگر منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کاروائیوں سے متعلق بھی اگاہ کیا گیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون نے کہا کہ اہم مقدمات میں پیش رفت کرتے ہوئے کیسز کا بروقت ڈسپوزل اور گٹکا ماوا منشیات و آئی آرز میں نامزد ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئےجرائم میں کمی لائی جائے۔

Comments
Loading...