مصطفٰی کمال سے ایوب خان کی ملاقات، کارکنان سمیت ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان
سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے متعدد کارکنان کوخوش آمدید کہا
مصطفٰی کمال سے ایوب خان کی ملاقات، کارکنان سمیت ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےمرکز بہادر آباد پر سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفٰی سے عوامی نیشنل پارٹی بھٹہ ولیج کیماڑی ٹاؤن کے سینئر نائب صدر ایوب خان کی ملاقات، کارکنان سمیت ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلا ۔ ملاقات میں اراکین رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی، ارشد وہرہ ، مسعود محمود بھی موجود تھے۔
ایوب خان نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مظلوم عوام کیلئے کی جانے جدوجہد سے متاثر ہوکر ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔
سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے متعدد کارکنان کوخوش آمدید کہا اور پاکستان بلخصوص شہری سندھ کی تعمیر و ترقی اور غریب و متوسط طبقے کے عوام کو درپیش مسائل کو مل کر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔