Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

رضوان سمیع نے یوسی 8 کے ڈی اے گراونڈ کا قبضہ اور ٹھیکیدار کا کاروبار بند کروا کے نوجوانوں کے لئے مفت کھول دیا

پچھلے 8 ماہ سے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی طرف سے یہ گراؤنڈ ٹھیکے پر دیا گیا تھا۔ ٹھیکدار فی میچ 9 ہزار روپے وصول کر رہا تھا۔ ایک دن میں 3 میچ ہو رہے تھے۔ گویا ایک دن کی لوٹ مار 27 ہزار روپے تھی۔

0

تفصیلات کے مطابق جناح ٹاؤن کراچی کے چئیرمین رضوان سمیع نے یوسی 8 کے ڈی اے گراونڈ کا قبضہ اور ٹھیکیدار کا کاروبار بند کروا کے نوجوانوں کے لئے مفت کھول دیا۔

پچھلے 8 ماہ سے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی طرف سے یہ گراؤنڈ ٹھیکے پر دیا گیا تھا۔ ٹھیکدار فی میچ 9 ہزار روپے وصول کر رہا تھا۔ ایک دن میں 3 میچ ہو رہے تھے۔ گویا ایک دن کی لوٹ مار 27 ہزار روپے تھی۔

جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین نے گراؤنڈ کو نوجوانوں کےلیے مفت کھول دیا۔ جن سے پیسے وصول کیے گئے تھے انہیں ان کے پیسے بھی واپس دلواۓ جا رہے ہیں۔

Comments
Loading...