Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کی گرفتاریاں شروع کردی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو

0

پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کی گرفتاریاں شروع کردی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ ناظم آباد ٹاون اور نارتھ کراچی ٹاون کے امیدواران جنہوں نے آج حلف اٹھایا ہے ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جماعت اسلامی پر کراچی کے لوگوں نے اعتبار کیا اور سب سے زیادہ ووٹ جماعت اسلامی نے کراچی شہر میں حاصل کیئے۔ کراچی کے لوگوں کو یقین بھی ہے کہ مئیر کراچی جماعت اسلامی کا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کی گرفتاریاں شروع کردی ہے۔ چینیسر ٹاون جو کہ سعید غنی صاحب نے چائینا کٹنگ میں بنایا تھا اور کوشش کی تھی کہ وہ کامیابی حاصل کریں لیکن ان کو بد ترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے تین یوسی وہاں پر چھینی ہیں۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور وائس چئیرمین آئے تھے ان کو گرفتار کرادیا۔ پولیس کیونکہ پیپلز پارٹی کے ماتحت کام کرتی ہے۔ الیکشن کمیشن ان کی اے ٹیم کا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ وہ چیزہے جس کے نتیجے میں یہ پورا عمل ایک قبضہ شاہی نظام بن چکا ہے اور وہ وڈیرا نظام مسلط کرنا چاہیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس شہر جس میں وہ پہلے ہی کرپشن اور لوٹ مار کررہے ہیں، مزید ان کا قبضہ بڑھ جائے اور وہ جو چاہیئں کرتے تھے۔ انشااللہ وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں الیکشن کمیشن پاکستان سے کہ کوئی ضمیر آپ میں موجود ہے تو آپ صورتحال کا نوٹس لیں۔ کیسے ممکن ہے کہ ایک منتخب چئیرمین کو آپ حلف برداری کی تقریب سے اٹھا لیں؟ کیسے ممکن ہے کہ نارتھ ناظم آباد یوسی 10 کا چئیرمین یہاں موجود نہیں ہے۔ کیونکہ آپ نے اس کو گرفتار کرکے پہلے سے جیل میں ڈالا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ سن 70 میں انہوں نے مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا، ملک توڑ دیا۔ یہ کہہ دیا کہ جو ڈھاکہ جائے گا اس کی ٹانگیں توڑ دیں گے۔ یہی انہوں نے 77 میں دھاندلی کی۔ یہی انہوں نے سینیٹ میں لوگوں کو خریدا۔ ایک بار نہیں بار بار خریدا۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ یہاں سے برف کیس جاتے تھے اور بلوچستان میں انسانوں کی منڈی لگاتے تھے اور ابھی بھی وہ یہی کام کررہے ہیں۔ انسانوں کو خرید رہے ہیں۔ جیلوں میں ڈال رہے ہیں۔ دھمکیاں دے رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اس طرح سے اپنا مئیر بنالیں۔ انشااللہ ان کا یہ خواب پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کیں۔ اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کرنے کے بعد بھی جب نمبر پیپلز پارٹی کے پورے نہیں ہوئے تو انہوں نے الیکشن کمیشن آر او سے نتائیج تبدیل کرائے۔ دوبارہ گنتی میں تھیلے تبدیل کرائے۔ حالہ کہ سب کچھ الیکشن کمیشن میں سامنے آگیا لیکن پھر بھی الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا لکھا ہوا فیصلہ سنایا۔ شرم کا مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے تو اپنی حلقہ بندیوں سے کچھ نمبر لے لئے، پھر قبضوں سے، پھر نتیجوں کے بدلنے سے اور پھر الیکشن کمیشن کو ملاکر۔ آپ کہتے ہیں کہ ہماری اکثریت ہے؟ آپ کے پاس عسکریت کی ہمایت تو ہوسکتی ہے لیکن اکثریت کی نہیں۔ آپ سمجھ رہے ہیں کہ اکثریت کی حمایت ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گی۔ یہ بھول ہوتی ہے ان لوگوں کی جو ان سہاروں پر چلتے ہیں۔ پھر یہ سہارے ہٹتے ہیں تو وہ لوگ نیچے گرجاتے ہیں۔ اس لئے عوام کے مینڈیڈ کو تسلیم کیا جائے اور آپ یہ جان لیں کہ سب کچھ کرنے کے باوجود بھی آپ کے نمبر پورے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کی حمایت کی ہے۔ ہم دونوں مل کر مئیر کراچی کا الیکشن لڑیں گے۔ جماعت اسلامی کا مئیر ہوگا ہمارے نمبر زیادہ ہیں۔ ان نمبروں کو کم کرنے لئے کسی کو جیل میں ڈال دو، کسی کو حلف نا اٹھانے دو، کسی کو خریدنے کی کوشش کرو۔ لیکن اس ملک میں کوئی ہے جو اس چیز کے اوپر سوچے، عمل کرے یا کوئی ایکشن لے۔ الیکشن کمیشن تو پیپلز پارٹی کا ہے۔ لیکن ہم اوسی الیکشن کمیشن کو کہیں گے۔ کیونکہ وہ ہمارے ٹیکسوں کے پیسوں سے، ہمارے نوکر ہیں وہ ہمارے غلام نہیں کیونکہ غلام تو انہوں نے ہمیں بنایا ہوا ہے۔ وہ ہماری ملازمت کرتے ہیں۔

Comments
Loading...