Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی واٹر کارپوریشن عملے کی جانب سے شپ اورنر پمپنگ اسٹیشن پر پانی موٹروں کی تنصیب جاری

اُمید ہے کہ اب موٹریں ٹھیک ہونے کے بعد پانی کے پریشر میں بہتری آئے گی.

0

کراچی واٹر کارپوریشن عملے کی جانب سے شپ اورنر پمپنگ اسٹیشن پر پانی موٹروں کی تنصیب جاری

تفصیلات کے مطابق شپ اورنر پمپنگ اسٹیشن پر کئی عرصہ سے پانی کی موڑر خراب ہونے کی وجہ سے علاقہ میں پانی کی شدید قلت کا سامنا تھا۔ اونچائی والے علاقوں میں پانی کا پریشر نا ہونے کے برابر تھا، جس کی وجہ سے علاقہ مکین ٹینکرز پر گزارا کرنے پر مجبور تھے۔

چئیرمین ملک عمر دراز کی درخواست پر کراچی واٹر کارپوریشن عملے کی جانب سے شپ اورنر پمپنگ اسٹیشن پر پانی موٹروں کی تنصیب جاری ہے۔ واضع رہے کہ گذشتہ کئی عرصے سے یہ موٹریں بدتر حالت میں چل رہی تھیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو پانی کے پریشر میں کمی کا سامنا تھا۔ اُمید ہے کہ اب موٹریں ٹھیک ہونے کے بعد پانی کے پریشر میں بہتری آئے گی۔

Comments
Loading...