Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

منگھوپیر پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

ملزم حیات عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی منشیات فروشی کے ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل بھی جا چکا ہے۔

0

منگھوپیر پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی : ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے 02 موٹرسائیکل لفٹرز ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے زیراستعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبر کے جی ایکس-176 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔

ملزمان سے برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 382/2024 تھانہ پیرآباد آباد میں درج ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ اے وی ایل سی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان میں حیات ولد علی باز خان اور نبیل ولد سیف السلام شامل ہیں۔

ملزم حیات عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی منشیات فروشی کے ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل بھی جا چکا ہے۔

۔1. مقدمہ الزام نمبر 284/2021 بجرم دفعہ 6-9/بی تھانہ منگھوپیر۔

۔2. مقدمہ الزام نمبر 1029/2021 بجرم دفعہ 6-9/بی تھانہ منگھوپیر۔

۔3. مقدمہ الزام نمبر 271/2023 بجرم دفعہ 9(آئی)/3/اے تھانہ منگھوپیر

Comments
Loading...