Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا خفیہ گٹھ جوڑ تھا۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی کو پھلنے پھولنے دیا جائے گا تو پاکستان بچے گا مضبوط کراچی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان

0

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا خفیہ گٹھ جوڑ تھا۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی( اسٹاف رپورٹر): سینئر ڈپٹی کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے نیو کراچی سیکٹر 5-ایای میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا خفیہ گٹھ جوڑ تھا ایک دن بھی پی ٹی آئی کا وزیر اعظم کراچی میں نہیں رکا، مضبوط ضلعی حکومتیں مضبوط بلدیاتی ادارے مضبوط کراچی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں کراچی کو پھلنے پھولنے دیا جائے گا تو پاکستان بچے گا مضبوط کراچی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

آئینی اصلاحات کے پیکج پر بات کرنی ہے ہمیں ایم کیو ایم کے پرانے دفاتر نہیں چاہئے ہم نے 15دسمبر تک شہر میں 100 انتخابی دفتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے شہر میں روزانہ کی بنیاد پر چار دفتر کھل رہے ہیں ،پیپلز پارٹی کے پندرہ سالوں میں نہ اضافی پانی ملا نہ کوئی کام ہوا، کراچی کو اپنے ساتھ رکھو گے تو معیشت اور جمہوریت مستحکم رہے گی کراچی کو اپنے ساتھ نہیں رکھو گے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا مقامی خودمختاری کے ذریعے ہی شہر کے مسائل حل ہونگے آج مقامی خودمختاری دے دو ورنہ کل وہ حالات ہونگے کہ تم صوبہ خود تشتری میں لاکر دوگے وڈیروں اور جاگیرداروں کے استحصالی ہتھکنڈوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔

انشاءاللہ بہت جلد آپ سب سے ایک بڑے جلسے میں ملاقات ہوگی،جب کوئی بڑی جماعت ایم کیو ایم کے مرکز آتی ہے تو انکو تکلیف ہوتی ہے عوام کو مضبوط مرکز مضبوط معیشت کے کھوکھلے نعروں کے پیچھے لگا کر رکھا ہوا ہے کراچی کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کرنے والوں کے حساب کا وقت آچکا ہے ہم نے وفاق کی بڑی جماعتوں سے کہہ دیا ہے کہ کراچی مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا ، مضبوط کراچی ہی ترقی کی ضمانت ہوگا،نا انصافی اور ظلم کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے اگر ایم کیو ایم مردہ گھوڑا ہے دفن ہو گئی تو تمہارے پیٹ میں مروڑ کیوں ہے ،تمہیں تو شادیانے بجانے چاہئے جشن منانا چاہئے 2018 میں جس درزی نے ہمارے حلقے کاٹے نئی حلقہ بندیوں کے بعد کافی درست ہوئے۔

ہم قومی اسمبلی کی 22 نشستیں حاصل کریں گے ہم صوبائی اسمبلی کی نشسوں پر بھی بھرپور کامیابی حاصل کریں گے وزارتوں کو ہم نے اس بار جوتی کی نوک پر رکھا ہے اب ہمیں سر اٹھا کر چلنا ہے ،اب لوڈشیڈنگ کرنے والوں کی لوڈشیڈنگ کریں گے،کراچی غریب پرور شہر ہے ہم نے کبھی یہاں آنے والوں کو نہیں روکا ہم نے کبھی مہاجروں کو گننے کی بات نہیں کی ہم نے کہا جو بھی اس شہر میں رہتا ہے اسکو گنا جائے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں کا اضافہ صرف کراچی میں ہوا جو ہمیں مردہ گھوڑا کہہ رہے ہیں وہ دیکھ لیں ایم کیو ایم کے صرف ایک ٹاؤن کے الیکشن آفس کے افتتاح پر اتنے لوگ جمع ہیں ،آج نیو کراچی میں پریکٹس میچ ہے ابھی فائنل کھلنا باقی ہے پیپلزپارٹی کے بستر گول ہونے کا یہ تعزیتی اجلاس نہیں ایم کیو ایم کا جلسہ ہے نیو کراچی آئندہ ہونے والا جلسہ ایم کیو ایم کے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا۔

مایوسی سے امید کا سفر شروع ہو چکا ہے غلطیاں ہوئی ہیں اس کا ازالہ کرنا ہے کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے اس ملک کا حال ظلم اور جبر سہنے والی ساس کی طرح ہے،ابھی انتخابات کی بساط بچھ رہی ہے ایم کیو ایم نے باقی سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جلسوں کا انعقاد کیا ایم کیو ایم نے عوامی رابطہ مہم بھی تیز کر رکھی ہے وڈیروں اور جاگیرداروں نے زبردستی اپنا میئر اس شہر پر مسلط کیا پانچ فیصد ووٹوں پر کراچی پر قبضہ کیا گیا ہے جیسے جیسے انتخابات قریب آ رہے ہیں قبضہ گیروں کے پنجے اکھڑ رہے ہیں ۔ مخالفین کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل رہی ہے کرپٹ اور بد عنوان حکمرانی کے خاتمے کا وقت آ رہا ہےسندھ کے وڈیرے بوکھلا گئے ہیں اور کراچی ہر قبضے کا خواب چکنا چور ہوتا دیکھ رہے ہیں

یہ جو ہمارے خلاف بیان بازی ہے یہ ہمارے لئے نیا چیلنج ثابت ہوگاہم ہمیشہ ہوا کے مخالف پروازکرتے ہیں ہمارا ماضی گواہ ہےجو گزشتہ پندرہ سالوں سے لوٹ مار اور کرپشن کی حکومت تھی اسکا وقت اب ختم ہوگیا ہےہماری لاپتہ گم نام آبادی کی مردم شماری میں بازیابی ہماری اتحاد کے بعد پہلی کامیابی ہے،کراچی کے بیٹے اس ملک کا سارا قرض اتارنے کے لیے تیار ہیں سیالکوٹ کے تاجروں نے ایئرپورٹ بنا دیا ، ہم ملک کو چار ہزار ارب کما کر دیتے ہیں کیا نیو کراچی میں انڈسٹریل زون نہیں بنا سکتے ہم چار ہزار اررب کا ٹیکس دیتے ہیں بدلے میں ہم کو چار سو ارب بھی ڈیولپمنٹ فنڈ نہیں ملتاکیا ہم اپنے بچوں کے لئے ایک نئی یونیورسٹی نہیں بناسکتے۔

اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کو سازش کے تحت نوکریوں سے دور رکھا گیا،آج جوتوں میں دال بٹ رہی ہے نام نہاد بلدیاتی نما ئندے بے بسی کی تصویر بنے ہیں ،سائیں سرکار نوکریوں کے عوض کروڑوں روپے کھا چکی ہے،سندھ کے ترقی پسند سند ھی جاگیں اور ہمارا ساتھ دیں ایم کیو ایم تمام اضلاع میں نشستیں جیت کر آپکے حقیقی نمائندے آگے لائے گی۔

اندھمیں لوٹو اور مال بنائو کی پالیسی لاگو ہےہم نے عدالتوں میں جاکر سرکاری نوکریوں میں غیر قانونی بھرتیاں کالعدم کروائیںڈسٹرک سینٹرل میں نام نہاد جیالے سیٹ جیتنے کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں ہیںایک بار ہماری چھینی ہو ئیسیٹیں واپس مل جائیں پھر ہم دیکھتے ہیں کیسے تمہارا جیالا وزیر اعلی آئیگاجو ہم پر آجکل تنقید کررہے ہیں وہ وزیر اعظم کے لیے ہمارے پاس ایسے آتے ہیں جیسے بہت پکے دوست ہیں۔

Comments
Loading...