اقبال مارکیٹ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والے غیر قانونی 9 ایم ایم پسٹلز بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔
اقبال مارکیٹ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا
کراچی : ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم صدیق اکبر کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کررہا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم جمال حسین ولد سلطان روم کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والے غیر قانونی 9 ایم ایم پسٹلز بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔