پولیس نے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے ملزم حسن علی چانڈیو ولد لکھمیر کو گرفتار کیا۔
پولیس نے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کراچی : ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اپنی موٹرسائیکل پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ/پولیس لکھی ہوئی نمبر پلیٹ لگا کر استعمال کررہا تھا۔ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے ملزم حسن علی چانڈیو ولد لکھمیر کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے زیراستعمال 125 موٹرسائیکل کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔