نارتھ ناظم آباد یوسی 2، مشہور زمانہ کونسلر منیب وسیم صاحب اپنے وارڈ کے مسائل سے دور بھاگتے ہوئے
الیکشن سے پہلے کئے جانے والے دعووں اور وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ کونسلر نے پورا نہیں کیا۔
نارتھ ناظم آباد یوسی 2، مشہور زمانہ کونسلر منیب وسیم صاحب اپنے وارڈ کے مسائل سے دور بھاگتے ہوئے
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 2، وارڈ 1 یو سی 2 کا وارڈ 1 مسائل کا انبار، کونسلر منظر عام سے غائب۔ یوسی 2 نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، جس کے چیئرمین ایک تجربہ کار اور مشہور چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ کے ایم سی کی لائٹ کمیٹی کے بھی چیئرمین ہیں۔ ان کی یوسی کے وارڈ 1 کے مشہور زمانہ کونسلر منیب وسیم صاحب اپنے وارڈ 1 کے مسائل سے دور بھاگتے ہوئے ان جگہوں پر نظر آتے ہیں، جہاں یا تو مسائل ہوتے نہیں ہیں یا مسائل حل ہو رہے ہوتے ہیں۔
یوسی 2 نارتھ ناظم آبار کے وارڈ 1، جو شروع ہوتا ہے سخی حسن کے ڈی اے فلیٹ فیز 2 سے اور ختم ہوتا ہے ماریہ فلیٹس ناگن چورنگی پر، جس میں اشرف پلازہ کی پوری پٹی اور ٹی اینڈ ٹی فلیٹس کے پیچھے والی گلی بھی آتی ہے۔ اس وارڈ میں جب ہم داخل ہوتے ہیں تو پوری سروس روڈ تباہی کا شکار ہے، اگر کسی کو کھانا ہضم کرنا ہو تو اس روڈ کا سفر کرلے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ کے ڈی اے فیز 5, امام بارگاہ اور ماریہ فلیٹس کی درمیان گلی۔ پورا وارڈ 1 تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔
ٹاؤن کی جناب سے لائٹس لگتی ہیں تو وارڈ 1 کو چھوڑ کر لگتی ہیں، یو سی چیئرمین اور کونسلر منیب وسیم دونوں ہی ساتھ نظر آتے ہیں جب وارڈ 2 اور 3 میں کام ہورہا ہوتا ہے۔ چئیرمین اور کونسلر نے کیا کبھی وارڈ 1 کے بارے میں سوچا ؟؟؟ کیا انہوں نے اس وارڈ 1 میں سڑکوں کی تعمیر۔ گھڈوں کی بھرائی، لائیٹ کے حوالے سے کوئی کام کیا ؟؟؟ پانی کی سب سے زیادہ لیکیجز اسی وارڈ میں موجود ہیں۔
بلدیاتی الیکشن سے پہلے کئے جانے والے دعووں اور وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ کونسلر منیب وسیم نے پورا نہیں کیا۔ کونسلر منیب وسیم سے اگر کسی مسئلہ پر بات کرلو تو وہ پوری یوسی کی پرفارمینس گنواتے ہیں، لیکن اپنے وارڈ 1 پر بات نہیں کرتے۔ آخر ایسا کیوں؟ کیا منیب وسیم اپنے فلیٹ والوں سے کوئ دشمنی نکال رہے ہیں؟؟؟؟
ٹاون کی طرف سے بھی کوئی اس وارڈ کی طرف کوئی نہیں دیکھتا ہے۔ حالہ کہ دیکھا جائے تو جماعت اسلامی کا ٹاون بھی ہے اور یوسی بھی۔ سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ جو ٹاون چئیرمین ہیں وہ پہلے اصل میں اس یوسی کے وائس چئیرمین بنے تھے۔ بعد میں ان کو منتخب کرکے ٹاون چئیرمین بنا دیا گیا۔