میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا 14 ارب روپے کی لاگت سے 139 سڑکوں کی بحالی کا آغاز کرنے کا اعلان۔
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا 14 ارب روپے کی لاگت سے 139 سڑکوں کی بحالی کا آغاز کرنے کا اعلان۔ ڈی جی ٹیکنیکل سروسز طارق مغل کی جانب سے میئر کراچی کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ۔
میئر کراچی نے کہا کہ ٹینڈر جاری ہو چکا ہے، تمام قانونی تقاضے جلد مکمل کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر منصوبے پر عملی کام شروع ہو چکا ہے، ایک سال کے اندر تمام منصوبے مکمل کریں گے۔ منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے پروکیورمنٹ کے عمل کی نگرانی خود کروں گا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کی بحالی کے ساتھ شہر کی مزید 41 سڑکوں پر جدید اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔ ہم نعروں، دعوؤں اور پروپیگنڈے کی سیاست نہیں کرتے، ہمارا کام اور ہماری کارکردگی ہی کراچی کی خدمت کا ثبوت ہے۔ کراچی کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز اور ترقیاتی منصوبے فراہم کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر کا شکر گزار ہوں۔
اجلاس میں مشیرِ مالیات گلزار ابڑو، ڈی جی ٹیکنیکل سروسز طارق مغل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔