ہم اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں کھڑے رہنیگے۔آفاق احمد
کے الیکٹرک کے خلاف شہر بھر میں احتجاج کی کال دینگے۔ آفاق احمد
ہم اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں کھڑے رہنیگے۔آفاق احمد
کراچی : چیئرمین آفاق احمد سے گول مارکیٹ، ٹنکی مارکیٹ، لیاقت مارکیٹ اور محمدی مارکیٹ کی مختلف یونینز نے وفود کی شکل میں ملاقات کی اور کے-الیکٹرک کی غنڈہ گردی، اندھادھند لوڈشیڈنگ اوراضافی بلوں جیسی زیادتیوں سے آگاہ کیا، ملاقات کے وقت پارٹی کے مرکزی رہنماشوکت اللہ فاروقی اور ایس یو جی ایف کے مرکزی صدر انجینئرخرم مقصود آفاق احمد کے ہمراہ تھے، محمدی مارکیٹ کی یونین نے بتایا کہ ہماری مارکیٹ کھوکھراپار کے اس علاقے میں موجود ہے جو مہاجر آبادی پر مشتمل ہے لیکن ملیر ضلع کی حدود میں آتا ہے اور ضلع کی متعصب انتظامیہ نے تمام ضلع کے کوڑے کے ڈمپنگ اسٹیشن محمدی مارکیٹ کے ساتھ بنادیا ہے،جس سے گاہک اور دوکانداروں کا سانس لینا مشکل ہوگیا ہے،جسکی وجہ سے دوکاندار احتجاجاً مارکیٹ بند کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
آفاق احمد نے تمام دوکانداروں اورمارکیٹوں کی تمام یونینز کو یقین دلایا کہ مہاجر قومی موومنٹ اپنے تاجر بھائیوں کو کے-الیکٹرک کی غنڈہ گردی سے نجات دلانے کیلئے اوردیگر مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریگی۔ انہوں نے پارٹی رہنماوں اور ذونل کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے ملکر ہر قیمت پر مارکیٹ کے ساتھ قائم کوڑے کا ڈمپنگ اسٹیشن ختم کروائیں اور اسکی غیر آباد علاقے میں منتقلی کو یقینی بنائیں، اس موقع پر تاجروں کے علاوہ علاقے کے معززین اور Fساوتھ کے نوجوانوں نے بھی گروپ کی شکل میں آفاق احمد سے ملاقات کی، سعودآباد S2 کی محلہ کمیٹی نے بتایا S2 سے کے الیکٹرک 90فیصد ریکوری تسلیم کرتی ہے اس کے باوجود 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، آفاق احمد نے کے الیکٹرک کی اس غنڈہ گردی اور عوام کو بے جا پریشان کر نے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
آفاق احمد نے تاجروں،علاقے کے نوجوانوں کی ایک کمیٹی ایس یو جی ایف کے مرکزی صدرانجینئرخرم مقصود کی سربراہی میں تشکیل دی جو کے-الیکٹرک کے افسران سے ملکر کے-الیکٹرک سے متعلق شکایات کے خاتمے کیلئے کام کریگی۔آفاق احمد نے کہا کہ ہم ہر جگہ ہر موقع پر اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہنگے، ہم مہاجر عوام اپنے ساتھ ہونے والی کسی ناانصافی کسی زیادتی پر خاموش نہیں رہیگی، کے-الیکٹرک کی غنڈہ گردی ختم نہیں ہوئی تو KE کے خلاف شہر بھر میں احتجاج کی کال دینگے۔