Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی زیرِ صدارت 20 صفر المظفر (4 اگست 2026) کے ٹریفک انتظامات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ایس پیز ٹریفک، مجالس و جلوس کے منتظمین اور اسکاؤٹس انجمن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

0

کراچی : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی زیرِ صدارت 20 صفر المظفر (4 اگست 2026) کے ٹریفک انتظامات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پیز ٹریفک، مجالس و جلوس کے منتظمین اور اسکاؤٹس انجمن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران 20 صفر المظفر کے موقع پر مجالس و جلوس کے لیے ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جامع حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی گئی تاکہ عزاداران کو بہترین سہولت فراہم کرنے کے ساتھ شہر میں ٹریفک کی روانی بھی برقرار رکھی جا سکے۔

منتظمین نے امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں، جن پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

شرکاء نے محرم الحرام، بالخصوص یومِ عاشورہ کے دوران کراچی ٹریفک پولیس کے مؤثر انتظامات کو سراہا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 20 صفر المظفر کے موقع پر بھی شہریوں اور عزاداران کو بہترین ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Comments
Loading...