Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کا دورہ، تاجر برادری سے اہم ملاقات۔

اجلاس میں تاجر برادری نے امن و امان، اسٹریٹ کرائم، ٹریفک، تجاوزات، قبضہ مافیا، منشیات اور صنعتی علاقوں کی سیکیورٹی سے متعلق تجاویز پیش کیں، جبکہ کراچی پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

0

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کا دورہ، تاجر برادری سے اہم ملاقات۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ڈی آئی جی ساؤتھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ایس ایس پی ساؤتھ اور دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کا دورہ کیا، جہاں صدر ریحان حنیف، سابق صدر زبیر موتی والا، چیف سی پی ایل سی حفیظ عزیز، محمد جاوید بلوانی، محمد اکرم رانا اور دیگر عہدیداران سے ملاقات ہوئی۔

اجلاس میں تاجر برادری نے امن و امان، اسٹریٹ کرائم، ٹریفک، تجاوزات، قبضہ مافیا، منشیات اور صنعتی علاقوں کی سیکیورٹی سے متعلق تجاویز پیش کیں، جبکہ کراچی پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ شہر، خصوصاً صنعتی و تجارتی علاقوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مؤثر حکمتِ عملی کے باعث رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں اسٹریٹ کرائم میں 15 فیصد کمی آئی، جبکہ ڈکیتی، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھیننے کے واقعات میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، قبضہ مافیا اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ جدید ٹیکنالوجی، فارنزک سہولیات، سیف سٹی منصوبے اور مؤثر پولیسنگ کے ذریعے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر پولیس افسران کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

Comments
Loading...