Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وفاقی وزیر آئی ٹی سید آمین الحق نے اورنگی ٹاؤن کراچی میں ایک اور آئی ٹی لیب کا افتتاح کردیا

ہمارے نوجوانوں میں بھرپور صلاحیتیں اور ٹیلنٹ ہے، بس اسے ابھارنے کی ضرورت ہے، سید آمین الحق

0

وفاقی وزیر آئی ٹی سید آمین الحق نے اورنگی ٹاؤن کراچی میں ایک اور آئی ٹی لیب کا افتتاح کردیا

کراچی : وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں بھرپور صلاحیتیں اور ٹیلنٹ ہے، بس اسے ابھارنے کی ضرورت ہے، میٹرک پاس کرنے تک طلبہ طالبات بہترین آئی ٹی ہنرمند بن چکے ہوں ، آئی ٹی کی تعلیم حا صل کرنے والے نوجوان ملکی معیشت کو مضبوط سہارا فراہم کرسکتے ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت مکمل کرنے والا ہر طالب علم فری لانسنگ سے لاکھ روپے سے دو لاکھ روپے ماہانہ آسانی سے کماسکے گا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کوابراہیم علی بھائی بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول اورنگی ٹائون میں شہر کی ایک اور آئی ٹی لیب کا افتتاح کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی ، چیف ایگزیکٹو اگنائٹ عاصم شہریار اور دیگر بھی شرکت کی۔

سید امین الحق نے کہا کہ ابراہیم علی بھائی بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول کے طلبہ و طالبات استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ ڈیجیٹل لیب میں عالمی معیار کے 15آئی ٹی کورسز کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔امین الحق نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے والا ہر اسٹوڈنٹ فری لانسنگ سے لاکھ روپے سے دو لاکھ روپے ماہانہ آسانی سے کماسکے گا۔ یہی نوجوان نسل پاکستان کی معیشت کو مضبوط ترین سہارا فراہم کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ اسکول کالجز کی سطح پر اقدامات آئی ٹی ایکسپورٹ 15 ارب ڈالرز تک لے جانے کی سیڑھی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ بلا تفریق رنگ و نسل دیکھے بغیر پورے کراچی میں کام کیا ، ایم کیو ایم پاکستان کی پوری کوشش ہوتی ہے اپنے لوگوں کے ساتھ چلے,۔وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائٹ کے تعاون سے اورنگی ٹائون نمبر 9میں ڈیجیٹل لیب قائم کی گئی ہے۔

Comments
Loading...