Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سیوریج کا مسئلہ حل کروانے پر پاکستان پیپلز پارٹی کا شکریہ

پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔

0

سیوریج کا مسئلہ حل کروانے پر پاکستان پیپلز پارٹی کا شکریہ

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 1 اور یوسی 2 والی گلی جس کو لوگ سیکٹر 7ڈی اور شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے والی گلی کی حثیت سے جانتے ہیں۔ وہاں ایک سیوریج کا بڑا مسلہ موجود تھا۔ جس کی وجہ سے گٹر کا گندا پانی پوری گلی میں بہتا ہوں مین شاہراہ پر آجاتا تھا۔ وہاں کے رہنے والوں نے ہر جماعت کا دروازہ بجایا اس مسلہ کو لے کر۔

لیکن پھر وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس گئے اور استاد مسرور احسن سے ملاقات کی اور ان کو اپنا مسلہ بیان کیا۔ استاد مسرور احسن صاحب نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے اس مسلہ کو وہ جلد از جلد حل کرادیں گے۔ جس کے بعد سیوریج بورڈ کی مدد حاصل کرتے ہوئے اس گلی میں نئی گٹر لائین ڈالی گئی جس کو مین لائین سے جوڑا گیا۔

جس پر وہاں رہنے والوں نے ایک دفعہ پھر استاد مسرور احسن صاحب سے ملاقات کی اور ان کا اور پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...