Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پنجاب کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے محکمہ تحفظ ماحول (ای پی اے) کی تاریخ ساز اصلاحات اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

0

پنجاب : پنجاب کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے محکمہ تحفظ ماحول (ای پی اے) کی تاریخ ساز اصلاحات اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلی بار قانون میں ترمیم کر کے پیٹرول پمپس پر فیول کی کوالٹی کی چیکنگ، صوبے کے 5,000 سے زائد ہسپتالوں کی جیو میپنگ اور ہڈیاں را ڈرین کے گرد قائم صنعتوں کے لیے پولیُوٹر پے پرنسپل کے تحت ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا قیام یقینی بنایا گیا ہے۔

اب راولپنڈی کی دکانوں سے لے کر صوبے بھر کے تمام صنعتی یونٹس اور اینٹوں کے بھٹے مالکان کے شناختی کارڈ نمبرز کے ساتھ مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ اور سینٹرل ڈیش بورڈ سے منسلک ہیں۔

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اور سخت ڈیٹرنس ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments
Loading...