Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شہر کے 3.5 کروڑ عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ منعم ظفر خان

وفاق کے-4 منصوبے کیلئے 40 ارب روپے فوری مختص کرے۔ منعم ظفر خان

0

شہر کے 3.5 کروڑ عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ منعم ظفر خان

کراچی : منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی کراچی نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ وفاق کے-4 منصوبے کیلئے 40 ارب روپے فوری مختص کرے۔ کراچی: کے-4 منصوبے کیلئے صرف 3.2 ارب روپے رکھنا زیادتی ہے۔ شہر کے 3.5 کروڑ عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ شہر کو روزانہ 1200 ملین گیلن پانی درکار ہے۔ شہر کو صرف 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

وفاقی بجٹ میں کراچی کو جائز حصہ نہیں دیا گیا۔ کے-4 منصوبہ بند کرنا شہر کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ شہباز شریف نے 2021 میں کراچی کو پیرس بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ اب شہباز شریف کے پاس وعدے نبھانے کا موقع ہے۔ کے-3 کے بعد اب تک کوئی بڑا آبی منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔

کے-4 منصوبے کا پی سی-2 2003 میں منظور ہوا تھا۔ پورے ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کے مسائل کے حل کے لیے ترقیاتی منصوبے دیئے جائیں۔

Comments
Loading...