مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور کے ایم سی کی ٹیم کا شکریہ۔ نالوں کی صفائی شروع۔۔۔
شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں موجود نالےکی صفائی مکمل۔
مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور کے ایم سی کی ٹیم کا شکریہ۔ نالوں کی صفائی شروع۔۔۔
کراچی : شہر بھی میں مون سون کی پہلی بارش کے بعد نالوں میں جمع ہوجانے والے کچرے کو نکالنے اور نالوں کی صفائی کے کام کو مزید تیز کردیا گیا۔ شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں موجود نالے کی صفائی کے کام کو مکمل کرلیا گیا ہے۔
مئیر کراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پر کے ایم سی کی ٹیم نے نالوں کی صفائی کے کام کر مزید تیز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں نالوں سے نکلنے والے کچرے کو ڈمپر کی مدد سے اٹھایا بھی جارہا ہے۔ شادمان ٹاون سیکٹر 14بی میں موجود نالے کی صفائی کو مکمل کرنے کے بعد، کے ایم سی کی ٹیم نے بفرزون میں موجود نالے کی صفائی کے کام شروع کردیا ہے۔
مئیر کراچی مرتضی وہاب صاحب سے درخواست ہے کہ شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے میں موجود نالے اور سیکٹر 7ڈی4 کے نالے کی صفائی کو بھی جلد از جلد شروع کرایا جائے۔ تاکہ آگے ہونے والی بارش میں عوام کو مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔
