اپریل 12 کو عوام میرے ساتھ نہیں میں عوام کے ساتھ نکلوگا۔ آفاق احمد
ظلم تب تک کیا جاتا ہے جب تک آپ برداشت کرتے ہیں۔ آفاق احمد
اپریل 12 کو عوام میرے ساتھ نہیں میں عوام کے ساتھ نکلوگا۔ آفاق احمد
کراچی : مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے تاجر برادری کی دعوت پر شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا،ماربل مارکیٹ پاک کالونی،گارڈن آئل مارکیٹ،ٹمبر مارکیٹ حاجی کیمپ،چپل مارکیٹ، سندھ آٹو پارٹس اسکریپ امپورٹر ایسوسی ایشن،،موبائل مارکیٹ صدر کا دورہ کیا اس موقع پر شرجیل گوپلانی، اسماعیل لالپوری، منہاج گلفام،زاہد خان،حاجی طیب، یوسف قریشی سمیت دیگر تاجر برداری کے عہدیداران انکے ہمراہ تھے۔
جبکہ تاجر برادری کی جانب سے آفاق احمد کا پرجوش استقبال کیا گیااور12اپریل کے احتجاج میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
آفاق احمد نے ٹمبر مارکیٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12اپریل کو حکومتی مظالم اور شہر میں بسنے والی عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں سے نجات کیلئے عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا ناگزیر ہے جس کیلئے اپنے شہر کے لوگوں سے وعدہ لینے آیا ہو کہ وہ بھی اس شہر کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر میر ے موقف کی حمایت کیلئے سفید پر چم کے ہمراہ 12اپریل کوگھروں سے نکلے یہ احتجاج کسی سیاسی جماعت، قومیت یافرقے کا نہیں بلکہ اس شہر میں بسنے والی عوام کیلئے ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ 12اپریل کو عوام میرے ساتھ نہیں بلکہ میں اپنی عوام کے ساتھ نکلوگا، تاکہ فاسق حکمرانوں کو پیغام دیا جاسکے کہ یہ شہر غلاموں یا مردوں کا نہیں بلکہ زندہ لوگوں کا شہر ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ سندھ حکومت نے پانی، بجلی کوڑا تک ٹھیکے پر دیا ہوا ہے جو مافیاز کی سرپرستی میں چلایا جارہاہے جس سے چھٹکارہ حاصل کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سفید پرچم کے انتخاب کا مقصد تمام اکائیوں کو ایک پرچم تلے متحد کرنا تھا۔ آفاق احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ناصرف عام عوام کو نشانہ بناے جارہاہے بلکہ تاجربرادری کو بھی نقصان پہنچایا جارہاہے انہیں بھی وہ سہولیات دی جائے جوغیر مقامی تاجروں کو دی جارہی ہیں، تاکہ یہاں بھی ٹاٹا، برلا، امبانی جیسے تاجر مل سکیں، یہا ں کے تاجروں کے اثاثہ جات کو حکومتی تحویل میں لیکر تاجروں کو بربا د کیا گیا تھا۔
جس کی وجہ سے یہا ں کا تاجر یہاں سرمایہ کاری کے بجائے بیرونی ممالک میں اپنا سرمایہ منتقل کرنے پر مجبور ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 12اپریل کو ہر شخص سفید پرچم کے ساتھ گھروں سے نکل کر اپنی موجودگی کا احساس دلائے تاکہ مظلوم عوام کو ظلم سے نجات مل سکے۔